0
Wednesday 27 May 2020 21:30

عمران خان پر (ن) لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض چوہان

عمران خان پر (ن) لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر (ن) لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں، دوسرے قائد لندن سے شرمندہ ہو کر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کی ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی، گرفتاری کے بعد مجبوراً شریف برادران کو 2017 میں عید پاکستان کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی ہے، عید کی چھٹیوں کے دوران بھی امورِ مملکت بطریق احسن چلا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ن لیگی ترجمان کسی ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 865093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش