QR CodeQR Code

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان

27 May 2020 21:45

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر خارجہ بھارت کے لیے دو ٹوک اعلان ہے کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو۔ کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے اور جارحیت پر تلا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر خارجہ بھارت کے لیے دو ٹوک اعلان ہے کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو۔ کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے اور جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے، ہم اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے۔ ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 865095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865095/بھارت-نے-جارحیت-کی-منہ-توڑ-جواب-دیں-گے-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org