0
Wednesday 27 May 2020 21:45

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر خارجہ بھارت کے لیے دو ٹوک اعلان ہے کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو۔ کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے اور جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے، ہم اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے۔ ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 865095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش