QR CodeQR Code

سندھ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال جوں کی توں ہے، بڑھانے یا نرم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، ناصر شاہ

27 May 2020 22:33

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سختی یانرمی وفاق کی مشاورت سے کی جائے گی، دکاندار فی الحال ایس او پیز کے مطابق دکانیں کھولیں اور بند کریں، ٹرانسپورٹرز سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ مشاورت کے ذریعے سے مسائل حل کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال جوں کی توں ہے اور لاک ڈاؤن بڑھانے یا نرم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سختی یانرمی وفاق کی مشاورت سے کی جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دکاندار فی الحال ایس او پیز کے مطابق دکانیں کھولیں اور بند کریں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ مشاورت کے ذریعے سے مسائل حل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 865100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865100/سندھ-میں-لاک-ڈاؤن-کی-صورتحال-جوں-توں-ہے-بڑھانے-یا-نرم-کرنے-کا-ابھی-کوئی-فیصلہ-نہیں-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org