1
Wednesday 27 May 2020 22:42

سفید فام امریکی پولیس کی بربریت، سیاہ فام ملزم کو سرِعام مار ڈالا

سفید فام امریکی پولیس کی بربریت، سیاہ فام ملزم کو سرِعام مار ڈالا
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریئے میں ایک غیر مسلح سیاہ فام امریکی شہری کے سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں بربریت کے ساتھ سرعام قتل کر دیئے جانے پر لکھا ہے کہ امریکہ میں ایک اور سیاہ فام امریکی شہری کو بےجا و غیرقابل دفاع تشدد اور انتہائی بربریت کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیاپولیس میں جارج فلوئڈ نامی ایک سیاہ فام امریکی شہری کو گاڑی کے کاغذات کے جعلی ہونے کے شک میں سفید فام پولیس آفیسرز کیطرف سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے عوام کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید فام امریکی پولیس افسر کی طرف سے سیاہ فام ملزم کو گرفتار کر لئے جانے کے بعد اس کی گردن پر اس قدر دباؤ ڈالا گیا کہ جارج فلوئڈ اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
 
 
خبر کا کوڈ : 865104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش