QR CodeQR Code

پاراچنار، پولیس کی جانب سے شہید اہلکاروں کے ورثا میں عید گفٹس تقسیم

27 May 2020 23:58

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے عید الفطر پولیس شہدا کی فیملیز کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پولیس کے تمام افسران عید الفطر کے پہلے روز سے لیکر ابھی تک ضلع کرم کے دور دراز علاقوں میں شہدا کے گھروں میں جاکر ورثاء کو تحائف دے رہے ہیں اور ان کی قبروں پر سلامی بھی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پولیس افسران نے عید کے ایام میں شہید اہلکاروں کے گھروں پر جاکر ورثا و لواحقین میں تحائف تقسیم کئے اور شہدا کے بیٹوں کو گھروں پر پولیس میں بھرتی کے اپائمنٹ لیٹر حوالے کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے عید الفطر پولیس شہدا کی فیملیز کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پولیس کے تمام افسران عید الفطر کے پہلے روز سے لیکر ابھی تک ضلع کرم کے دور دراز علاقوں میں شہدا کے گھروں میں جاکر ورثاء کو تحائف دے رہے ہیں اور ان کی قبروں پر سلامی بھی۔ جنہوں نے پولیس میں رہ کر دفاع وطن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ محمد قریش کا کہنا تھا کہ نہ صرف شہدا بلکہ پولیس میں خدمات انجام دینے والے دیگر مرحوم اہلکاروں کے ورثاء کو بھی تحائف پیش کئے گئے اور پولیس نے ان کے گھروں پر حاضری دی اور جن شہدا کے بچے پولیس میں بھرتی کیلئے کوالیفائڈ تھے انہیں ان کے گھروں میں پولیس میں بھرتی کے اپائنٹمنٹ لیٹر دئیے گئے۔ ڈی پی او محمد قریش کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پولیس میں شامل ہوکر اپنی زندگی کے قیمتی لمحات پولیس فورس میں گزارے یا اپنے وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانی دی ہم ان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔


خبر کا کوڈ: 865106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865106/پاراچنار-پولیس-کی-جانب-سے-شہید-اہلکاروں-کے-ورثا-میں-عید-گفٹس-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org