1
Wednesday 27 May 2020 23:15

سیاہ فام انسانوں کیخلاف امریکی پولیس کے تشدد کی کوئی حد نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

سیاہ فام انسانوں کیخلاف امریکی پولیس کے تشدد کی کوئی حد نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مینیاپولیس میں سفید فام امریکی پولیس افسر کے بےجا تشدد کے نتیجے میں مزید ایک سیاہ فام امریکی شہری کے جان کھو دینے پر ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ (امریکی سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی شہری) "ایرک گارنر" کے ان الفاظ کہ "مجھے سانس نہیں آ رہا" کے 6 سالوں بعد اب جارج فلوئڈ، ایک اور سیاہ فام (امریکی شہری امریکی پولیس کے ہاتھوں) غیر انسانی طریقے سے گرفتار کئے جانے پر اپنی جان کھو بیٹھا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاہ فام انسانوں کے خلاف امریکی پولیس کی بربریت کی کوئی حد نہیں جیسا کہ ہر مرتبہ "عدالت برقرار کئے جانے کے مطالبے" کے جواب میں (امریکی پولیس کی طرف سے) تشدد میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
 

امریکی عوام کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید فام امریکی پولیس افسر کی طرف سے سیاہ فام ملزم کو گرفتار کر لئے جانے کے بعد اس کی گردن پر اس قدر دباؤ ڈالا گیا کہ جارج فلوئڈ اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
خبر کا کوڈ : 865114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش