QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا لاک ڈاون سخت کرنے پر غور، ذرائع

27 May 2020 23:31

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اس حوالے سے مشاورت کررہی ہے کہ صوبہ بھر میں لاک ڈاون میں سختی کی جائے، کیونکہ کیسز کنٹرول نہیں ہو رہے۔ واضح رہے کہ اسوقت صوبہ خیبر پختونخوا کورونا کیوجہ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کیوجہ سے لاک ڈاون میں سختی کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اس حوالے سے مشاورت کر رہی ہے کہ صوبہ بھر میں لاک ڈاون میں سختی کی جائے، کیونکہ کیسز کنٹرول نہیں ہورہے۔ واضح رہے کہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کورونا کیوجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ خاص طور پر پشاور میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت میں اس حوالے سے بحث چل رہی ہے کہ غریب لوگوں کے کاروبار اور دیہاڑی پر کسی قسم کا اثر ہوئے بغیر لاک ڈاون کو سخت کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 865123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865123/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-لاک-ڈاون-سخت-کرنے-پر-غور-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org