1
Wednesday 27 May 2020 23:59

اقوام متحدہ غاصب صیہونی رژیم کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا پابند بنائے، حسان دیاب

اقوام متحدہ غاصب صیہونی رژیم کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا پابند بنائے، حسان دیاب
اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزیر اعظم حسان دیاب نے لبنانی وزیر خارجہ زینہ عکر کے ہمراہ لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی امن فورسز "یونیفل" (United Nations Interim Force In Lebanon) کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کئے گئے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان (اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے خاتمے پر مبنی) اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار نمبر 1701 پر پوری طرح کاربند ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو بھی اس قرارداد پر عملدرآمد اور لبنان کے مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا پابند بنائے۔

لبنانی وزیراعظم نے UNIFIL ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ غاصب صیہونی دشمن لبنان کی زمینی، سمندری اور ہوائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا رہتا ہے۔ حسان دیاب نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اپنے غیرقانونی اقدامات میں اس قدر جرأت پیدا کر چکی ہے کہ اب اس کی طرف سے یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور بین الاقوامی منظور شدہ قراردادوں پر بھی بالادستی رکھتا ہے۔ دوسری طرف لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے کمانڈر نے سٹیفانو ڈیلکور نے بھی اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مقبوضہ علاقوں کے خالی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقوں کی سلامتی پر مبنی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش