QR CodeQR Code

امریکہ اب سپر پاور رہا نہ عالمی معاملات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنیکی پوزیشن میں ہے، علامہ مقصود ڈومکی

28 May 2020 00:50

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کیجانب سے وینزویلا کے لئے بھیجے گئے تیل بردار بحری جہازوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنا واشنگٹن کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا اور وہ اب عالمی معاملات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔ اپنے انسان دشمن کردار کے باعث امریکا اقوام عالم میں میں منفور ہوچکا ہے، یہی سبب ہے کہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام امریکا کے ظلم و بربریت سے نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے امریکہ کے انسان دشمن سامراجی کردار کو بے نقاب کیا اور امریکہ کو شیطان بزرگ کا خطاب دیا، حق و باطل کے محاذ کی تشریح کرتے ہوئے شیطان امریکہ کے اسلام دشمن اور انسان دشمن بلاک کے مقابل اہل حق کا محاذ تشکیل دیا اور مقاومتی بلاک نے دنیا بھر میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے زعم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے وینزویلا کے لئے بھیجے گئے تیل بردار بحری جہازوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنا واشنگٹن کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔ عظیم مجاہد اسلام شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو مزید کمزور کر دیا، آج امریکہ اسلامی ممالک اور مڈل ایسٹ میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے۔ عراق افغانستان سمیت بہت سارے اسلامی ممالک میں قائم امریکہ کے فوجی اڈے امریکا کی سامراجی ذہنیت کی علامت ہیں۔ مگر عراق کے اندر امریکہ کو مسلسل ہزیمت شکست اور شرمندگی کا سامنا ہے۔ کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود عراق پر حاکمیت اور قبضے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 865137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865137/امریکہ-اب-سپر-پاور-رہا-نہ-عالمی-معاملات-میں-فیصلہ-کن-کردار-ادا-کرنیکی-پوزیشن-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org