QR CodeQR Code

صورتحال دیکھتے ہوئے سختیاں کر رہے ہیں، اجمل وزیر

28 May 2020 01:08

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے میٹنگ میں ہونگے، ہم صورتحال دیکھتے ہوئے سختیاں کر رہے ہیں، عوام یاد رکھیں کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاط اور سماجی دوری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے سختیاں کر رہے ہیں، نئے ایس او پیز کے تحت کے پی میں 5 بجے دکانیں بند ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کے پی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن پھر بھی ہم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق خود فرنٹ لائن پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، ذخیرہ اندوزی ناقابل برداشت ہے، آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی۔ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے میٹنگ میں ہونگے، ہم صورتحال دیکھتے ہوئے سختیاں کر رہے ہیں، عوام یاد رکھیں کرونا وائرس کا واحد علاج احتیاط اور سماجی دوری ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ایمرجنسی کیش جیسا کوئی پروگرام اب تک ملک میں نہیں آیا تھا، ایک لاکھ فیملیز تک زکواة پیکج بڑھایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کرونا سے بچانا اور معیشت بھی دیکھنی ہے، عید کے دنوں میں جو اوقات کار کی سہولت دی تھی، وہ ختم ہوگئی، عید سے پہلے لاک ڈاؤن سے متعلق جو اوقات کار تھے، اب وہی ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 865140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865140/صورتحال-دیکھتے-ہوئے-سختیاں-کر-رہے-ہیں-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org