0
Thursday 28 May 2020 10:12

مودی بھارت اور امن کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے، چودھری سرور

مودی بھارت اور امن کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے، چودھری سرور
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ نریندر مودی خود بھارت اور امن کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے، آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے نریندر مودی کے جنگی جنون نے خطے میں امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت کو کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہیں، کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو آنکھیں بند کرنے کی بجائے بھارت کے جنگی جنون، کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا سخت اور دو ٹوک نوٹس لینا چاہیے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں آزاد کشمیر سے تحریک انصاف کے رکن مرزا ابوبکر جرال کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے کشمیری وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندوتوا کیخلاف بین الاقوامی سطح پر اٹھنے والی آوازوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کو کھلے عام مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیخلاف بھارت کا بطور ہتھیار استعمال کرنا شرمناک اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے۔ چودھری سرور نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور بھارت کو دنیا میں سفارتی دباؤ کے ذریعے مجبور کیا جائے کہ وہ اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم کا نہ صرف سلسلہ فوری بند کریں بلکہ کشمیریوں کو آزادی اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 865161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش