0
Thursday 28 May 2020 10:18

کورونا کی وجہ سے کیا جانیوالا لاک ڈاؤن کرونا سے زیادہ خطرناک ہے، اشرف جلالی

کورونا کی وجہ سے کیا جانیوالا لاک ڈاؤن کرونا سے زیادہ خطرناک ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کا مزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کر سکتے، دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرنے کا اقدام نہایت غلط تھا، شعبہ حفظ کو بند کرنے سے حفاظ کی سالانہ گردان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں درس و تدریس کے سلسلہ کی برکات پورے معاشرے کو ملتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کیلئے جلد ہی ”مدارس تعلیمی کنونشن“ منعقد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر کے مدارس اہلسنت کے ناظمین اور مہتمم حضرات سے روابط شروع کر دیئے گئے ہیں، دینی مدارس کے طلباء کا ایک ایک لمحہ بڑا قیمتی ہے، پہلے ہی وقت کی تنگ دامنی کی وجہ سے نصاب مکمل کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں، کورونا کی وجہ سے کیا جانیوالا لاک ڈاؤن کرونا سے زیادہ خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 865163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش