QR CodeQR Code

18ویں ترمیم چھیڑی تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی، مشاہد ﷲ خان

28 May 2020 10:28

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے ریاض میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دے کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد ﷲ خان نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا تو حکومت کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سینیٹر مشاہد ﷲ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دے کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ کانفرنس میں زاہد لطیف، خادم حسین، سردار شعیب، خالد اکرم رانا، راجہ یعقوب اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 865169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865169/18ویں-ترمیم-چھیڑی-حکومت-مشکل-میں-پڑ-جائے-گی-مشاہد-ﷲ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org