0
Thursday 28 May 2020 10:37

بھارت، بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغاز

بھارت، بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کے آغاز پر پاکستان نے مذمت کی ہے، دفترخارجہ نے کہا کہ دنیا کورونا وبا سے نبرد آزما ہے جبکہ بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا۔ اقلیتوں کو مذہبی آزادی نہ ملنا بھارتی سیکولرازم کے جھوٹے دعویٰ کو بے نقاب کرتا ہے۔ ترجمان نے او آئی سی کے سفیروں کی میٹنگ سے متعلق بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس بھی مسترد کر دیں اور کہا کہ پاکستانی نمائندے نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں تشدد کا ذکر کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے اور نیپال کے ساتھ بھی بھارت کا جارحانہ رویہ سب کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 865173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش