0
Thursday 28 May 2020 10:45

ہانگ کانگ خود مختار نہیں رہا، مائیک پومپیو

ہانگ کانگ خود مختار نہیں رہا، مائیک پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو تصدیق کر دی ہے کہ چین کے نافذ کردہ نئے ایکٹ کے بعد اب ہانگ کانگ کی خودمختار حیثیت نہیں رہی، جس کے بعد ہانگ کانگ اور امریکا کے درمیان اربوں ڈالرز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ کوئی بھی سمجھدار شخص زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے اب یہ بات نہیں کر سکتا کہ ہانگ کانگ کو  چین سے خودمختار حیثیت حاصل ہے، امریکا پہلے ہی ہانگ کانگ سے متعلق چین کے فیصلے کو تباہ کن قرار دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر امریکی سفیر کہہ چکے ہیں کہ چین کی متعلقہ قانون سازی ہانگ کانگ کی خودمختاری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی، امریکا نے گزشتہ سال ہانگ کانگ کے مظاہرین کے لیے انسانی اور جمہوری حقوق پر ایک قانون پاس کیا تھا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اسی قانون کے تحت امریکا کو ہر سال چین سے ہانگ کانگ کی خودمختاری کی تصدیق کرنا ہوتی ہے، ہانگ کانگ کی خودمختاری سے متعلق فیصلہ خوش کن نہیں ہے، اب یہ واضح ہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنے زیرتسلط لا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش