0
Thursday 28 May 2020 11:09

یورپی یونین، 750 ارب یورو کے معاشی بحالی فنڈ کی تجویز

یورپی یونین، 750 ارب یورو کے معاشی بحالی فنڈ کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈرلین نے کورونا وبا سے متاثرہ یورپی معیشت کی بحالی کے لیے گزشتہ روز 750 ارب یورو کے امدادی فنڈ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپی یونین میں شامل ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں جبکہ باقی 250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دیئے جائیں گے تاکہ یورپی معیشت کم سے کم وقت میں دوبارہ بحال ہو سکے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی 540 ارب یورو کے ابتدائی امدادی پیکیج کی منظور دے چکا ہے جس میں یہ اضافی رقم شامل ہونے کے بعد بحالی و امدادی فنڈ کی مجموعی مالیت 1290 ارب یورو ہو جائے گی جس سے یورپی یونین میں شامل 27 ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 865187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش