0
Thursday 28 May 2020 12:05

کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا وارڈ بھر گئے

کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا وارڈ بھر گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص وارڈ بھر گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر نجی اور سرکاری ہسپتالوں نے مزید کورونا کے مریض لینے سے انکار کر دیا ہے۔ جناح ہسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں، جبکہ آئی سی یو کے 17 بستروں پر مریض موجود ہیں۔ اسی طرح سول ہسپتال میں مختص 12 وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں۔ نجی ہسپتالوں کی بات کی جائے تو انڈس ہسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹر بھر گئے ہیں۔ اوجھا ہسپتال کے تمام 50 بیڈ اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ ضیاء الدین ہسپتال کے مخصوص 51 بیڈ اور 6 وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔ آغا خان ہسپتال نے کورونا وائرس کے مزید مریض لینے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش