0
Thursday 28 May 2020 12:10

ڈاکٹر پلوشہ نے لندن میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

ڈاکٹر پلوشہ نے لندن میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا ایمرجنسی کے دوران یورپی ممالک میں شعبہ صحت سے وابستہ پاکستانی مرد و زن نے انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے نئی مثالیں قائم کر کے میزبان ملک کے باسیوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ کورونا کے دوران ہیلتھ آف انگلینڈ میں پاکستان کی قبائلی بیٹی پلوشہ غفور نے بھی آئی سی یو میں درجنوں برطانوی شہریوں کی جان بچا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔ 32 سالہ ڈاکٹر پلوشہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے نیم قبائلی علاقہ ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک چھوٹے سے گاؤں کھوئی بھارہ سے ہے، شدت پسندی نے بھی گذشتہ ادوار میں یہاں کے لوگوں کو تعلیم سے کافی دور رکھا۔ تحصیل درندازہ کا یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں خواتین کیلئے تعلیم حاصل کرنا تو دور گھر سے نکلنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا، لیکن محنت نے قبائلی طالبہ کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو نہ صرف پورا کیا بلکہ کورونا میں پلوشہ نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے ہمت و حوصلے کی مثال قائم کردی۔
خبر کا کوڈ : 865198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش