0
Thursday 28 May 2020 12:32

پشاور میں صحافی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا

پشاور میں صحافی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں صحافی فخرالدین سید انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ فخرالدین سید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔ فخرالدین سید ہر عید پر رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ فخرالدین سید کی نماز جنازہ 11 بجے گلبہار نمبر 2 پشاور میں ادا کردی گئی ہے۔ معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے صحافی فخرالدین سید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ایک عظیم صحافی سے محروم ہوگیا، صحافی کورونا ایمرجنسی کے دوران بھی قلم سے حق کی جنگ لڑتے رہے، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 27 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان کے کئی میڈیا اداروں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے، اس ضمن میں‌ کورونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے بارے میں پی ایف یو جے نے چند روز قبل ایک فہرست بھی جاری کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 865201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش