0
Thursday 28 May 2020 12:39

پشاور پولیس نے بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال ترک کردیا

پشاور پولیس نے بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال ترک کردیا
اسلام ٹائمز۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پشاور کے پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال چھوڑ دیا، جس کے باعث اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو لازمی قرار دیا تھا، تاہم دہشت گردی پر قابو پانے میں خیبر پختونخوا پولیس نے اہم ترین کردار ادا کیا اور تین ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ درجنوں اہلکاروں اور افسران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہوئے، تاہم کیپٹل سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس سمیت مختلف شعبوں کے ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال بند کردیا ہے۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے موقف کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث اعلٰی افسران کے احکامات کی روشنی میں استعمال بند کیا ہے، تاہم حساس مقامات اور حساس شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار بلٹ پروف جیکٹس استعمال کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش