0
Thursday 28 May 2020 13:05

قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، شبلی فراز

قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ‏مریم نواز قوم کی محنت اور کاوش کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، جو اپنے بیانیے سے وفاء نہ کر سکے وہ عوام سے کیا وفاء کریں گے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 865209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش