QR CodeQR Code

عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا ایکٹ موصول نہیں ہوا، گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان

28 May 2020 15:40

گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع عارضی ملازمین کے ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کے حوالے سے کوئی ایکٹ صوبائی حکومت کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان کو تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ جب بھی موصول ہوگا قانونی تقاضے پورے کرکے فوری منظوری دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع عارضی ملازمین کے ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کے حوالے سے کوئی ایکٹ صوبائی حکومت کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان کو تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ جب بھی موصول ہوگا قانونی تقاضے پورے کرکے فوری منظوری دی جائے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے آج تک کوئی قانونی اور جائز کام کو نہیں روکا ہے بلکہ تمام قانونی اور جائز ایکٹس اور رولز کی فوری طور پر منظوری دیتا رہا ہے۔ گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام عارضی ملازمین اور عوام الناس غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ گورنر سیکریٹریٹ سے براہ راست رابطہ کرکے اصل حقائق معلوم کریں۔


خبر کا کوڈ: 865229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865229/عارضی-ملازمین-کو-مستقل-کرنے-کا-ایکٹ-موصول-نہیں-ہوا-گورنر-سیکریٹریٹ-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org