QR CodeQR Code

چلاس، زمین کے تنازعے پر تصادم، دو خواتین جاں بحق، تین افراد شدید زخمی

28 May 2020 15:51

چلاس پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل گوہر آباد میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ اور پتھرائو سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں زمین کے تنازعے پر خونی تصادم، دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، چلاس پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل گوہر آباد میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ اور پتھرائو سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865231/چلاس-زمین-کے-تنازعے-پر-تصادم-دو-خواتین-جاں-بحق-تین-افراد-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org