QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے، لاک ڈائون میں سختی لانے پر غور

28 May 2020 16:12

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جی بی میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ شہریوں کی اکثریت حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لاک ڈائون میں سختی لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے جس کے بعد حکومت نے لاک ڈائون میں دوبارہ سختی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جی بی میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 651 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 179 ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جی بی میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ شہریوں کی اکثریت حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لاک ڈائون میں سختی لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865234/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-کے-کیسز-بڑھنے-لگے-لاک-ڈائون-سختی-لانے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org