QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے اپنی ترجیحات تبدیل نہ کیں تو عوام کا غصہ سیلاب بن کر حکومت کو بہا کر لے جائے گا، نواز شریف

21 Jul 2011 22:25

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، عوام کی مایوسی غصے میں تبدیل ہوچکی ہے جو اُن کيلئے تکليف دہ صورتحال ہے


مری:اسلام آباد۔مري ميں پارٹي کے منتخب پارليمنٹيرنز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شريف کا کہنا تھا کہ فیصل آباد جیسے صنعتی شہروں میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے، تو دوسري طرف مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی غیر تسلی بخش صورتحال کو کنٹرول کرنے کی سنجیدہ کوششیں نہیں ہو رہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے، جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، عوام کی مایوسی غصے میں تبدیل ہوچکی ہے جو اُن کيلئے تکليف دہ صورتحال ہے۔
اس موقع پر سابق ضلع ناظم فیصل آباد چوہدری زاہد نزیر نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اصولوں پر مبنی سیاست اور قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 86525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86525/پیپلزپارٹی-نے-اپنی-ترجیحات-تبدیل-نہ-کیں-عوام-کا-غصہ-سیلاب-بن-کر-حکومت-کو-بہا-لے-جائے-گا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org