QR CodeQR Code

سعودی جیل میں قید حماس کے سفیر "محمد الخضری" کی جسمانی حالت مزید خراب

28 May 2020 17:41

سعودی شاہی رژیم کیطرف سے عقیدے کی بنیاد پر قید کر لئے جانیوالے قیدیوں سے متعلق سائبر گروپ "عقیدے کے قیدی" نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ سعودی شاہی رژیم نے حماس کے مرکزی رہنما ہانی الخضری کو اپنے والد محمد الخضری کی کوٹھڑی میں منتقل کر دیا ہے کیونکہ اب محمد الخضری چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی ایماء پر سعودی شاہی رژیم کی طرف سے قید کئے جانے والے حماس کے 60 سے زائد حامی و رہنماؤں میں شامل سعودی عرب کے لئے حماس کے 80 سالہ خصوصی نمائندے محمد الخضری کی جسمانی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ سعودی شاہی رژیم کی طرف سے عقیدے کی بنیاد پر قید کر لئے جانے والے قیدیوں سے متعلق سائبر گروپ "عقیدے کے قیدی" (معتقلی الرأی) نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سعودی شاہی رژیم نے حماس کے مرکزی رہنما ہانی الخضری کو اپنے والد محمد الخضری کی کوٹھڑی میں منتقل کر دیا ہے۔ معتقلی الرأی نے اس حوالے سے لکھا کہ ہانی الخضری کو اپنے والد کے سیل میں منتقل کرنے کی وجہ سعودی عرب کے لئے حماس کے نمائندے ڈاکٹر محمد الخضری کی انتہائی خراب صحت ہے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865251/سعودی-جیل-میں-قید-حماس-کے-سفیر-محمد-الخضری-کی-جسمانی-حالت-مزید-خراب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org