0
Thursday 28 May 2020 21:07

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافہ، متاثرین کی تعداد 1.58 لاکھ

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافہ، متاثرین کی تعداد 1.58 لاکھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دو دن تک کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 6566 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور اس مدت میں 194 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4531 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثرہ 3266 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی کل تعداد 67692 ہوگئی ہے۔ بھارت میں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 86110 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ اور منگل کو نئے معاملات میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بھارتی ریاست میں مہاراشٹر اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے کافی تباہی برپا کی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2190 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش