QR CodeQR Code

بھارتی حکومت کو مہاجر مزدوروں کی کوئی فکر نہیں ہے، مایاوتی

28 May 2020 18:42

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر مہاجر مزدوروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا نے جس طرح تارکین وطن مزدوروں کے درد اور تکلیف کا مظاہرہ کیا ہے، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی ہے، یہ سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔ بی ایس پی کی صدر نے کہا کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران پریشانیوں کو جھیلتے ہوئے گھر واپسی کے لئے مجبور مہاجر کارکنوں کی بدحالی اور راستے میں ان کی اموات وغیرہ کڑوے سچ میڈیا کے توسط سے ملک اور دنیا کے سامنے ہیں، یہ واضح ہوجاتا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ان کی بالکل بھی فکر نہیں ہے اور یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ آج ملک میں لاک ڈاؤن کے 67ویں دن یہ کچھ راحت کی بات ہے کہ معزز عدالتوں نے کورونا وائرس کی تحقیق اور علاج، سرکاری اسپتالوں کی بدحالی، نجی اسپتالوں کو نظرانداز کرنا اور مہاجر مزدوروں کی بڑھتی ہوئی حالت زار اور اموات کے سلسلے میں مرکز اور ریاستی حکومتوں سے سوال اور جواب شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور مہاراشٹر حکومت کے مابین تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں تارکین وطن مزدور بہت بری طرح سے دوچار ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 865258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865258/بھارتی-حکومت-کو-مہاجر-مزدوروں-کی-کوئی-فکر-نہیں-ہے-مایاوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org