QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن کا 68 واں دن، وادی کشمیر میں بندشوں میں بتدریج نرمی

28 May 2020 18:43

سرینگر میں پہلی بار اُن سڑکوں سے خار دار تاریں ہٹا دی گئیں تھیں جو عوامی کرفیو کے بعد یکطرفہ بند کردی گئیں تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کے 68ویں روز آج شہر سرینگر اور وادی کے دیگر کئی مقامات پر معمول سے زیادہ پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد و رفت دیکھی گئی۔ حالانکہ وادی بھر میں ہر طرح کی سرگرمیاں بند پڑی ہیں اور یہاں ہر روز کورونا متاثرین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرینگر میں پہلی بار اُن سڑکوں سے  خار دار تاریں ہٹا دی گئیں تھیں جو عوامی کرفیو کے بعد یکطرفہ بند کردی گئیں تھیں۔ شہر کی ہر ایک سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی البتہ مسافر گاڑیاں بدستور بند ہیں۔ سب سے زیادہ نجی گاڑیوں کی تعداد سڑکوں پر رہی اور جہانگیر چوک میں ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھے گئے۔ لاک ڈاؤن کے دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد اس تعداد میں نجی گاڑیوں کی بہتات نظر آئی۔ وادی کے دیگر اضلاع میں اگرچہ نجی گاڑیوں کی اتنی تعداد نظر نہیں آئی البتہ معمول کی نسبت ان میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم وادی کے ریڈ زون علاقوں میں کسی قسم کی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔آج وادی کشمیر میں کہیں پر بھی سخت ترین بندشیں عائد نہیں تھیں۔


خبر کا کوڈ: 865262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865262/لاک-ڈاو-ن-کا-68-واں-دن-وادی-کشمیر-میں-بندشوں-بتدریج-نرمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org