QR CodeQR Code

لکی مروت میں 5 سالہ بچہ بے دردی سے قتل

28 May 2020 19:20

والدین کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا، بچے کے ساتھ ایک ڈنڈا بھی پڑا تھا اور اس کا ایک ہاتھ اور ایک پیر ٹوٹا ہوا تھا، والدین کے مطابق انکی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔


اسلام ٹائ والدین کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ بچے کے ساتھ ایک ڈنڈا بھی پڑا تھا اور بچے کا ایک ہاتھ اور ایک پیر ٹوٹا ہوا تھا۔ والدین کے مطابق انکی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔مز۔ لکی مروت میں گذشتہ روز قتل ہونے والے پانچ سالہ بچے نویداللہ کے قاتلوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بچے کے والدین کے مطابق مقتول نویداللہ کل 11 بجے گھر سے لاپتہ ہوا تھا اور تین بجے لاش قریبی قبرستان سے برآمد ہوئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا، بچے کے ساتھ ایک ڈنڈا بھی پڑا تھا اور اس کا ایک ہاتھ اور ایک پیر ٹوٹا ہوا تھا۔ والدین کے مطابق انکی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ تجوڑی حدود کوٹکہ جباری میں پیش آیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ تاحال بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ ایس ایچ او فرقان جاوید کے مطابق قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 865286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865286/لکی-مروت-میں-5-سالہ-بچہ-بے-دردی-سے-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org