QR CodeQR Code

سندھ میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار، جمعہ کو دوپہر 12 سے 3 مکمل لاک ڈاؤن

28 May 2020 19:28

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسين شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عیدالفطر کیلئے نرمی کی تھی، کوئی نيا نوٹيفکيشن جاری نہيں کيا گيا، پہلے والا نوٹيفکيشن ہی برقرار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے واضح کر ديا کہ 31 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، کل جمعہ کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک سب بند رہے گا، صوبے بھر ميں کرونا وائرس کے مزيد 1103 کيسز رپورٹ ہوگئے، 16 مريض زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے واضح کر ديا کہ اس جمعہ کو بھی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسين شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عیدالفطر کیلئے نرمی کی تھی، کوئی نيا نوٹيفکيشن جاری نہيں کيا گيا، پہلے والا نوٹيفکيشن ہی برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر ميں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 نئے کيسز رپورٹ ہوئے، جن ميں 905 صرف کراچی کے ہيں، صوبہ بھر میں مزید 1924 افراد صحتياب ہوگئے، تاہم سولہ مريضوں کا انتقال ہوگيا، اب تک کرونا سے جاں بحق ہونيوالوں کی تعداد 396 ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865288/سندھ-میں-31-مئی-تک-لاک-ڈاؤن-برقرار-جمعہ-کو-دوپہر-12-سے-3-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org