QR CodeQR Code

28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا، ٓئی ایس پی آر

28 May 2020 19:39

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں، ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان زندہ باد۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد، ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی کوپاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔ یوم تکبیر کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز  پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے اور قابل اعتبار دفاعی صلاحیت حاصل کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان زندہ باد۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865292/28-مئی-کو-پاکستان-نے-ایٹمی-دھماکے-کرکے-خطے-میں-طاقت-کے-توازن-بحال-کیا-ئی-ایس-پی-ا-ر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org