QR CodeQR Code

حادثے کے شکار پی آئی طیارے کا وائس ریکارڈر 6 روز بعد مل گیا

28 May 2020 19:37

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارہ حادثہ تفتیشی بورڈ کے حوالے کر دیا گیا، اس سے تحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 22 مئی کو حادثے کا شکار پی آئی اے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر 6 روز بعد مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 22 مئی کو حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر 6 روز بعد مل گیا، ترجمان پی آئی اے نے کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش آج صبح نئے سرے سے شروع کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں طیارے کا کاک پٹ وائس رکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارہ حادثہ تفتیشی بورڈ کے حوالے کر دیا گیا، اس سے تحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔

دوسری جانب ایئربس کی ٹیم طیارہ گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ طیارے کے ملبے سے مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ ایئرپورٹ سے ملحقہ آبادی میں جا گرا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 865294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865294/حادثے-کے-شکار-پی-ا-ئی-طیارے-کا-وائس-ریکارڈر-6-روز-بعد-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org