0
Thursday 28 May 2020 19:42

طیارہ حادثہ تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

طیارہ حادثہ تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست فوری سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس واقعے کی تحقیقات کیلئے متفرق درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار اقبال کاظمی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قومی ایئر لائن کیلئے مخدوش حالت میں طیاروں کا خریدنا اور اڑانا مسافروں اور عملے کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے، 7 دسمبر 2016ء کو بھی اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، اے ٹی آر طیارہ سانحہ کی تحقیقات اب تک سامنے نہیں آسکیں، لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے، طیارے میں 7 اراکین، 9 بچوں سمیت 30 خواتین اور 59 مرد سمیت 99 افراد سوار تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پی آئی کے جہازوں پر سفر کرنے والے روزانہ 800 سے زائد مسافروں کی جان کو خطرہ ہے، اس سے قبل بھی عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ حکام تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافر بردار طیاروں کو روکا جائے۔
عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعہ کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 865299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش