QR CodeQR Code

تیسرا ایرانی بحری بیڑہ بھی وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل

ایران و وینزوئیلا کیجانب سے دنیا کےسامنے اتحادویکجہتی کا اعلی نمونہ پیش کیا گیا ہے، ولادیمیر پیڈرینو لوپز

28 May 2020 19:47

وینزوئیلا کی خبررساں ایجنسی میزوڈینڈو کے مطابق جنرل ولادیمیر پیڈرینو لوپز نے ایران کیطرف سے بھیجے گئے تیسرے پٹرول بردار بحری بیڑے کے وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو جانے کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آج کے زمانے میں جب دنیا بھر کی انسانیت کووِڈ19 (کرونا وائرس)، تجارتی جنگوں اور جوہری خطرات میں بُری طرح گھر چکی ہے، ایران اور وینزوئیلا نے دنیا کے سامنے اتحاد و یکجہتی کا ایک اعلی نمونہ پیش کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بولیوین جمہوریہ وینزوئیلا کے وزیر دفاع جنرل ولادیمیر پیڈرینو لوپز نے امریکی پابندیوں و دھمکیوں کے باوجود ایران کی جانب سے وینزوئیلا کو ایرانی پٹرول سے بھرے 5 بحری بیڑے ارسال کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (تیسرے ایرانی بحری بیڑے) پیٹونیا (Petunia) کے وینزوئیلا کی سمندری حدود میں پہنچ جانے کے ذریعے ایران و وینزوئیلا کی جانب سے دنیا کے سامنے اتحاد و یکجہتی کا نمونہ پیش کر دیا گیا ہے۔ وینزوئیلا کی خبررساں ایجنسی میزوڈینڈو کے مطابق جنرل ولادیمیر پیڈرینو لوپز نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آج کے زمانے میں جب دنیا بھر کی انسانیت کووِڈ19 (کرونا وائرس)، تجارتی جنگوں اور جوہری خطرات میں بُری طرح گھر چکی ہے، ایران اور وینزوئیلا نے دنیا کے سامنے اتحاد و یکجہتی کا ایک اعلی نمونہ پیش کر دیا ہے۔ وینزوئیلا کے وزیر دفاع نے اپنے پیغام کے ساتھ ایرانی بحری بیڑے کو وینزوئیلا کی جانب دی جانے والی ہوائی سکیورٹی سے متعلق ایک ویڈیو بھی منسلک کی۔


خبر کا کوڈ: 865301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865301/ایران-وینزوئیلا-کیجانب-سے-دنیا-کےسامنے-اتحادویکجہتی-کا-اعلی-نمونہ-پیش-کیا-گیا-ہے-ولادیمیر-پیڈرینو-لوپز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org