0
Thursday 28 May 2020 19:46

کورونا سے جاں بحق صحافی کے ورثاء کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کورونا سے جاں بحق صحافی کے ورثاء کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی فخر الدین سید کے ورثاء کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے محکمہ اطلاعات کو امدادی رقم جاں بحق صحافی کے ورثاء کو جلد سے جلد پہنچانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلٰی کے مشیر برائے اطلاعات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جاں بحق صحافی کا خاندان دکھ اور درد کی اس گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیال رہے کہ آج نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، فخرالدین سید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔
خبر کا کوڈ : 865305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش