0
Thursday 28 May 2020 21:30

کراچی میں پانی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ارشد وہرہ

کراچی میں پانی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ارشد وہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی نیشنل کونسل کے رکن اور سابق ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، پی ایس پی اہلیانِ کراچی کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، اگر پانی کی قلت ایسے ہی برقرار رہی تو عوام احتجاج پر مجبور ہوگی۔ پاکستان ہاوس میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ باوجود اس کے کہ کراچی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں بالترتیب 70 فیصد اور 90 فیصد ادا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، یہاں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، الیکشن میں کراچی سے نشستیں لے کر حکومتیں بنانے والے صرف اور صرف سیاست میں مصروف ہیں، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے۔ ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے کراچی والوں کو ان ہی کے حصے کا پانی ٹینکرز مافیا کے ذریعے بیچا جارہا ہے، اس صورتحال میں عوام احتجاج پر مجبور ہوگی اور پی ایس پی عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 865324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش