0
Thursday 28 May 2020 22:52

عاطف خان مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج

عاطف خان مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سابق ایم اپی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ عاطف مزاری کو کھانا کھانے کے دوران بڑے بیٹے نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق عاطف مزاری کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا, لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گئے تھے۔ سردار عاطف خان مزاری کے قتل کا مقدمہ تھانہ عمرکوٹ میں بیٹے باسط مزاری کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کے سابق رہنما عاطف مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 روجھان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 865335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش