0
Thursday 28 May 2020 23:44

بند مساجد اور کھلے شراب خانے عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، محمد حسین محنتی

بند مساجد اور کھلے شراب خانے عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اور عوام مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکل سکتے، اسلام کا مساوات پر مبنی عادلانہ نظام اور دیانتدار قیادت ہی دنیا میں امن، ملکی خوشحالی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں، کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی کو ہرگز تسلی بخش نہیں کہا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلشن معمار کراچی کے تحت مسجد ابو حزیفہ میں ایس او پیز کے پیش نظر غیر رسمی عید ملن اور ناظم علاقہ ابوالخیر کی رہائشگاہ پر دیئے گئے عصرانہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر طیارہ حادثہ کے شہداء اور کورونا مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر رہنما و احباب بھی ساتھ موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف اور حوصلہ دینے کی بجائے خوف اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا، عجیب تماشا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں مساجد بند اور شراب خانے کھلے ہوئے ہیں، جو کہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے دین بیزاری اقدامات سے قوم کو سخت تشویش ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کی جسمانی اور روحانی ٹریننگ کا مہینہ ہے، جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کا مہینہ گذارا، وہ کامیاب ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 865340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش