QR CodeQR Code

سندھ میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن موجودہ شرائط کے ساتھ جاری رہے گا، ناصر حسین شاہ

29 May 2020 03:15

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 31 مئی سے پہلے وفاقی حکومت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کرے گی جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں دیئے گئے اوقات کے مطابق جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مئی تک لاک ڈاؤن موجودہ شرائط کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت کاروبار مروجہ اوقات کے ساتھ جاری رہیں گے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد 31 مئی تک لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 31 مئی سے پہلے وفاقی حکومت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس کرے گی جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں دیئے گئے اوقات کے مطابق جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 865354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865354/سندھ-میں-31-مئی-تک-لاک-ڈاؤن-موجودہ-شرائط-کے-ساتھ-جاری-رہے-گا-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org