QR CodeQR Code

کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

29 May 2020 03:21

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارے کے ملبے کے نیچے سے برآمد ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہماری ٹیمیں بہت سرکردگی سے اس اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں اور اسی سلسلے میں نئے سرے سے تلاش کا عمل شروع کیا گیا تھا جس کے بعد ملبے کے نیچے دبا ہوا وائس ریکارڈر مل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا۔ خیال رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا طیارہ 99 مسافروں کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچا تھا جو لینڈنگ سے کچھ منٹ پہلے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 97 افراد (89 مسافر اور 8 عملے کے اراکین) جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارے کے ملبے کے نیچے سے برآمد ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی ٹیمیں بہت سرکردگی سے اس اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں اور اسی سلسلے میں آج نئے سرے سے تلاش کا عمل شروع کیا گیا تھا جس کے بعد ملبے کے نیچے دبا ہوا وائس ریکارڈر مل گیا۔ ترجمان کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ (اے اے آئی بی) کے حوالے کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 865355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865355/کراچی-میں-تباہ-ہونے-والے-طیارے-کا-کاک-پٹ-وائس-ریکارڈر-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org