0
Friday 29 May 2020 05:14

ترقی یافتہ ممالک ملکر کرونا وائرس کا حل نکال سکتے ہیں، عمران خان

ترقی یافتہ ممالک ملکر کرونا وائرس کا حل نکال سکتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا عالمی مسلہ ہے، مشترکہ کوششوں سے ہی اس سے نمٹا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو ہمارے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا، اس سے نمٹنا مشکل ہوگا، ترقی یافتہ ممالک ملکر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلی کیلئے بلین ٹری منصوبے پر کام کیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک کی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہوئیں، ترقی پذیر ملکوں کی اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جو اب تک کی جاچکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 865359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش