QR CodeQR Code

امریکا کی جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری

29 May 2020 10:14

کویت کےمیزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کویت کےمیزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا، اس کا مقصد مشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کر کے خارجہ پالیسی اور امریکا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 865382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865382/امریکا-کی-جدید-ترین-پیٹریاٹ-میزائل-کویت-کو-فروخت-کرنے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org