QR CodeQR Code

امریکا کو سیاہ فام کی ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے، میشال بیچلیٹ

29 May 2020 10:23

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں، امریکی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے افریقی امریکنز کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے کہا ہے کہ امریکا کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ ایک بیان میں میشال بیچلیٹ  نے پولیس حراست میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا کو نہتے افریقی امریکینز کی تشدد سے ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں، امریکی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے افریقی امریکنز کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ میشال نے یہ بھی کہا کہ ان واقعات میں اب جارج فلائیڈ کا بھی اضافہ ہو گیا۔ امریکا کو ان واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ گزشتہ پیر کو پولیس کی حراست میں تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 865385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865385/امریکا-کو-سیاہ-فام-کی-ہلاکت-پر-سخت-ایکشن-لینا-چاہیے-میشال-بیچلیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org