QR CodeQR Code

سعودی عرب، 2500 پاکستانی کورونا سے متاثر

29 May 2020 10:57

سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 2 ہزار 500 ہے جبکہ اس وبا سمیت دیگر بیماریوں سے اب تک 100 کے قریب پاکستانی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے علاوہ دیگر چند میتوں کو وطن بھجوانے کی کوشش جاری ہے۔ راجا علی اعجاز نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو راشن پہنچانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ سفارتخانے کی جانب سے ایکسپائر ہونے والے تمام پاسپورٹ کی ایک سال کے لئے تجدید کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865389/سعودی-عرب-2500-پاکستانی-کورونا-سے-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org