0
Friday 29 May 2020 11:16

امریکی ریاست مینی سوٹا میں مظاہروں کا تیسرا دن

امریکی ریاست مینی سوٹا میں مظاہروں کا تیسرا دن
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔ ریاست مینی سوٹا میں یہ فسادات 46 برس کے جورج فلائیڈ کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے پر کیے گئے۔ مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑ گئی، جبکہ فسادات پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کر لیا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ سفید فام پولیس اہلکاروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے اور وہ سیاہ فاموں کو آج بھی غلاموں کی طرح سڑکوں پر قتل کر رہے ہیں۔ ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار سے بچنے کے لیے مینیاپلیس میں کئی اسٹورز بند کر دیے گئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال باشالے نے کہا ہے کہ امریکا کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 865392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش