QR CodeQR Code

پاکستان میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان

29 May 2020 11:40

ذرائع کے مطابق 29 غیر ملکی ایئر لائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت ملنے کی توقع ہے جن میں سے 25 ایئر لائنوں نے آپریشن کی حامی بھر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی جزوی بحالی پر غور کیا جا رہا ہے جس کا آج جمعہ کو نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 غیر ملکی ایئر لائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت ملنے کی توقع ہے جن میں سے 25 ایئر لائنوں نے آپریشن کی حامی بھر لی ہے۔ تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کے ایک ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہو گی جو پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکیں گی۔ اس حوالے سے پروازوں کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرنا ہو گا اور سماجی فاصلے کی شرط پر عمل لازم ہو گا۔ سی اے اے کی جانب سے باضابطہ نوٹس آج جمعہ کو جاری ہونے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 865399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865399/پاکستان-میں-بین-الاقوامی-ایئرلائنز-کی-پروازوں-جزوی-بحالی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org