0
Friday 29 May 2020 11:48

عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، قمر باجوہ

عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، قمر باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یاد کرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوار گزار اور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ واضح رہے کہ آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش