0
Friday 29 May 2020 12:23

یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں، شیخ رشید

یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں جس کے بعد کل 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ٹرینوں کو طے شدہ ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت کے لئے انٹرنیٹ کے ذریعے بکنگ کے ساتھ ساتھ بکنگ دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے 40 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 865408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش